
پیرٹس میں مائیٹس (Mites in birds)
پیرٹس میں مائیٹس (Mites) کے نقصانات اور ادویات
مائیٹس کے نقصانات —
1 شدید خارش اور بے چینی
2 پر خراب ہونا، ٹوٹنا یا جھڑنا
3 پرندہ بار بار اپنے پر نوچتا ہے
4. جلد میں خشکی، خراش یا زخم
5. شدید صورت میں کمزوری اور وزن کم ہونا
6. خون چوسنے والے مائیٹس کی صورت میں خون کی کمی (Anemia)
بعض اقسام میں سانس کی تکلیف، آواز یا سانس میں کلک کی آواز بھی ہو سکتی ہے۔
مائیٹس کے لیے استعمال ہونے والی 3 ادویات Formulas
1. Moxidectin
2. Ivermectin
3. Moxidectin and Praziquantal
Scaly Face Mite (اسکیلی فیس مائٹ)
یعنی چونچ، ناک اور چہرے کے اردگرد ہونے والے مائیٹس۔
Air Sac Mite (ایئر سیک مائٹ)
یہ پرندے کے سانس کے نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔
1.Moxidectin formula
طریقہ استعمال
دوا صرف جلد پر لگائیں، پروں کے اوپر نہیں۔
30 گرام سے کم وزن والے پرندے: 1 قطرہ
30 سے 100 گرام وزن والے پرندے: 2 قطرے
تمام متاثرہ یا ایک ہی ایویری میں موجود پرندوں کا علاج کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔
ضرورت ہو تو 21 دن بعد دوبارہ علاج کیا جا سکتا ہے۔
(2) Ivermectin formula:
ایورمیکٹن (Ivermectin) بعض مائیٹس کے علاج میں استعمال ہوتی ہے، لیکن کوکٹیل جیسے چھوٹے پیرٹس میں خوراک اور طریقۂ استعمال بہت احتیاط سے طے کرنا ضروری ہے کیونکہ غلط ڈوز نقصان دہ یا جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔
مائیٹس کے لیے Ivermectin کے دو طریقے ہیں:
1 : Topical (جلد پر لگانا)
دوا کی صحیح Concentration اور پرندے کے وزن کے مطابق گردن کے پیچھے جلد پر لگائی جاتی ہے۔
عام طور پر اسے 14 دن بعد دوبارہ دیا جا سکتا ہے تاکہ نئے نکلنے والے مائیٹس کا سائیکل بھی کور ہو سکے۔
2 : پانی میں ملا کر دینا
یہ طریقہ کم قابلِ اعتماد ہو سکتا ہے کیونکہ ہر پرندہ مختلف مقدار میں پانی پیتا ہے، اور دوا کی زیادہ یا کم خوراک ہو سکتی ہے۔
اس لیے 1 لیٹر پانی میں 1 mL ہر Ivermectin پروڈکٹ کے لیے محفوظ یا درست نہیں کہا جا سکتا۔1ml in 1litre water
( 3 ) Moxidectin and Praziquantal formula
پرندوں کے اندرونی اور بیرونی Parasites کے کنٹرول کی دوا ہے۔
کن چیزوں کے لیے استعمال ہوتی ہے؟
Air Sac Mites
Scaly Face / Leg Mites
Feather Mites
Ticks
اندرونی کیڑے:
Roundworms
Pinworms
Hairworms
Gizzard Worms
Tapeworms
طریقہ استعمال
1 لیٹر صاف پانی میں 10 mL formula Moxidectin 10ml in 1 litre of water)and Praziquantals)
24 گھنٹے تک یہی پانی پینے کے لیے دیں۔
عام Parasite-Control پروگرام میں ہر 3 ماہ بعد Treatment دہرایا جاتا ہے۔
A Moiz
Chistian, Pakistan 🇵🇰