→ تمام مضامین
پرندوں میں نر خوری*   CANNIBALISM IN BIRDS
14 ستمبر، 2026

پرندوں میں نر خوری* CANNIBALISM IN BIRDS

*پرندوں میں نر خوری*
CANNIBALISM IN BIRDS

پرندوں میں نر خوری*
CANNIBALISM IN BIRDS

نر خوری پرندوں کی تقریباً تمام نسلوں میں دیکھی جاتی ہے۔
یہ ایک جارحانہ رویہ ہے جس کا آغاز پر نکالنے سے ہوتا ہے۔ سماجی طور پر غالب پرندے یا والدین چوزوں کے پر نوچتے ہیں، ان کے پاؤں کاٹتے ہیں اور آخرکار انہیں مار کر گھونسلے میں ہی کھا جاتے ہیں۔

نر خوری کی وجوہات

1. *ذہنی دباؤ*
زیادہ بھیڑ، کالونی سسٹم، افزائش کے موسم میں بار گھونسلے کا معائنہ کرنا اور کسی بھی قسم کی خلل۔
2. *جینیاتی مسئلہ*
یہ عادت موروثی ہوتی ہے۔ جس چوزے کو والدین نے نوچا ہو وہ بڑا ہو کر اپنے چوزوں کے ساتھ بھی یہی کرتا ہے۔ ایسے جوڑوں سے افزائش نہیں کرانی چاہیے۔
3. *خوراک کی کمی*
پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور منرلز کی کمی۔ جب مادہ کمزور ہو جائے تو وہ انڈے کھانے لگتی ہے، چوزوں کے پاؤں کاٹ دیتی ہے یا انہیں کھا جاتی ہے۔
4. *غلط افزائش*
بہت کم عمری میں بریڈنگ پر لگانا۔ ایک سال میں دو سے زیادہ کلچ لینا اور ہر کلچ کے بعد 6 ماہ کا وقفہ نہ دینا۔ زیادہ افزائش سے پرندے تھک کر اپنے انڈے یا چوزے کھا لیتے ہیں۔
5. *علاقائی جبلت*
کاکاٹیلز افزائش کے دوران بہت علاقہ پسند ہو جاتے ہیں۔ کالونی میں وہ دوسرے جوڑے کا گھونسلا خراب کرتے ہیں، انڈے توڑ دیتے ہیں، چوزے مار دیتے ہیں اور کبھی کھا بھی لیتے ہیں۔ اگر قریب کوئی اور جوڑا ہو تو خطرہ محسوس کر کے وہ اپنے ہی چوزے مار دیتے ہیں۔

اہم نکات

- *حفاظتی وجہ*: بعض اوقات والدین مردہ یا بیمار چوزے کو اس لیے کھا لیتے ہیں تاکہ اس کی بو سے شکاری متوجہ نہ ہوں۔ اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ والدین نے مار کر کھایا۔ ہو سکتا ہے چوزہ کسی اور وجہ سے مرا ہو اور کھانا جبلت کے تحت ہو۔
- *غائب چوزہ*: اگر 1 یا 2 دن کا چوزہ گھونسلے سے غائب ہو جائے تو یہ ضروری نہیں کہ اسے کھا لیا گیا۔ اتنے چھوٹے چوزے مرنے کے بعد بہت جلد سکڑ جاتے ہیں اور ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔
- *بیمار چوزے کا قتل*: والدین کمزور یا بیمار چوزے کو اس لیے مار دیتے ہیں تاکہ وہ باقی گروہ کے لیے خطرہ نہ بنے۔
- *بالغ پرندوں کی نر خوری*: اگر بالغ پرندے ایک دوسرے کو مار کر کھا رہے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ پنجرہ چھوٹا ہے یا خوراک میں کمی ہے۔ کبھی جھنڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے کمزور پرندے کو مار دیا جاتا ہے۔
- *معائنہ کا ردِ عمل*: کچھ پرندے گھونسلے کا بار بار معائنہ پسند نہیں کرتے۔ اگر ایسا کیا جائے تو وہ انڈے توڑ دیتے ہیں یا چوزے مار دیتے ہیں، اس خیال سے کہ انہیں شکاری سے بچا رہے ہیں۔

بچاؤ کے طریقے
- *کاکاٹیلز کی افزائش علیحدہ پنجروں میں کریں*، کالونی میں نہیں
- *متوازن خوراک دیں*: ایگ فوڈ، کیلشیم بلاک، پروٹین اور وٹامنز
- *سال میں صرف 2 کلچ لیں* اور ہر کلچ کے بعد 6 ماہ آرام دیں
- گھونسلے کا بار معائنہ نہ کریں
- *پنجرے میں مناسب جگہ ہو* اور بھیڑ نہ ہو
- *جو جوڑا پر نوچنے یا نر خوری کرے* اسے افزائش سے خارج کر دیں

Chat on WhatsApp