→ تمام مضامین
پالتو پرندوں کے پروں اور ناخنوں کی کٹائی
4 ستمبر، 2026

پالتو پرندوں کے پروں اور ناخنوں کی کٹائی


پالتو پرندوں کے پروں اور ناخنوں کی کٹائی

1۔ پروں کی کٹائی / Wing Trimming

پروں کی کٹائی بالکل بے درد عمل ہے۔ اگر پر ٹھیک سے کاٹے جائیں تو 3 بڑے فائدے ہوتے ہیں:

1. *بھاگنے سے بچاؤ:* پرندہ کھلی کھڑکی یا دروازے سے اڑ کر نہیں جائے گا۔
2. *چوٹ سے بچاؤ:* بہت سے کاکٹیل ڈر کر اچانک اڑتے ہیں اور پنجرے یا دیوار سے ٹکرا کر پر، چونچ یا گردن توڑ لیتے ہیں۔
3. *ٹریننگ آسان:* ہاتھ پر بیٹھانا اور ٹرین کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

*اہم وارننگ:* پروں کی کٹائی کے بعد پرندہ خطرے جیسے بلی، کتے سے اڑ کر نہیں بچ سکے گا۔ اس لیے کٹائی کے بعد گھر میں حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔

صحیح کٹائی کیسے کریں؟
کٹائی کے بعد پرندہ کنٹرول کے ساتھ نیچے فرش پر اتر سکے۔ اگر وہ “دھڑام” سے گرے تو سمجھیں آپ نے بہت زیادہ کاٹ دیے ہیں۔ اس سے سینے کی ہڈی ٹوٹ سکتی ہے۔

*طریقہ:*
1. دونوں پروں سے برابر *4 سے 5 بڑے پر* “primary flight feathers” کاٹیں۔
2. پرندے کو ہاتھ سے اڑا کر چیک کریں۔ اگر وہ ابھی بھی اوپر جا رہا ہے تو ہر پر سے 1-2 پر اور کاٹ دیں۔
3. کبھی بھی چھوٹے پر “secondary flight feathers” نہ کاٹیں۔

*نوٹ:* پر کھینچ کر مت نکالیں۔ صرف کاٹیں۔ کھینچنے سے 6-8 ہفتے میں نئے آ جائیں گے۔ کٹے ہوئے پر اگلی “moult” کے بعد دوبارہ کاٹنے پڑیں گے۔

کٹائی کا سٹیپ
اس کے لیے 2 لوگ بہتر ہیں۔ ایک پکڑے، دوسرا کاٹے۔
1. پرندے کو “پیٹ کے بل” پکڑیں اور پر کھول لیں۔
2. نیچے سے چیک کریں کہ کوئی نیا پر تو نہیں آ رہا جس میں خون ہو۔ ایسے پر کو مت کاٹیں۔
3. “under wing coverts” یعنی چھوٹے پروں کو کاٹنے سے بچیں۔ خون آ جائے گا۔
4. کٹائی ہمیشہ باہر والے بڑے پر سے شروع کریں اور اندر کی طرف آئیں۔ صاف کٹ لگائیں۔

پہلی بار کٹائی *avian ڈاکٹر* یا کسی تجربہ کار بریڈر سے سیکھ لیں۔

—-

2۔ ناخنوں کی کٹائی / Toenail Trimming

ناخن کاٹنے کے لیے بھی 2 لوگوں کی مدد لیں۔ کٹائی سے پہلے پاس *”Quick Stop” یا اینٹی سیپٹک پاؤڈر* رکھیں۔

*کب کاٹنا ضروری ہے؟*
*پالتو کاکٹیل:* ہاتھ پر بٹھانے کے لیے۔
*شو کاکٹیل:* شو سے پہلے۔
*بریڈنگ کاکٹیل:* جوڑا بنانے سے پہلے۔ تاکہ نر مادہ کو زخمی نہ کرے اور انڈے/چوزے محفوظ رہیں۔

کیسے کاٹیں؟
1. عام *انسانی ناخن تراش* استعمال کریں۔ اکثر صرف نوک تراشنا کافی ہوتا ہے۔
2. *”Quick” سے بچیں:* ناخن کے اندر خون کی نالی ہوتی ہے جو ناخن کی لمبائی کا 2/3 سے 3/4 تک ہوتی ہے۔ سفید ناخن میں یہ گلابی نظر آتی ہے۔ گہرے ناخن میں نظر نہیں آتی۔ اس سے پہلے ہی کاٹیں۔
اگر خون آ جائے تو فوراً Quick Stop لگا دیں۔
3. اگر ناخن بہت لمبے ہو جائیں تو “quick” بھی لمبا ہو جاتا ہے۔ اس لیے ہر 3-4 ہفتے بعد تھوڑا تھوڑا تراشتے رہیں۔
4. نارمل ناخن نیچے کی طرف مڑا ہوا اور 90 ڈگری کا زاویہ بناتا ہے۔

—-

خلاصہ
پروں اور ناخنوں کی کٹائی سزا نہیں، حفاظت ہے۔ مقصد پرندے کو محفوظ اور ہینڈل کرنے کے قابل بنانا ہے۔
اگر آپ کو ڈر لگے تو پہلی بار کسی ماہر سے کروائیں

Junaid Ansari

Karachi, Pakistan 🇵🇰

Chat on WhatsApp