→ تمام مضامین
ایویئن پولیوما وائرس
4 ستمبر، 2026

ایویئن پولیوما وائرس


ایویئن پولیوما وائرس: وہ خاموش قاتل جس کا ہر پرندہ پالنے والے کو علم ہونا چاہیے

زیادہ تر لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ یہ وائرس کتنا تباہ کن ہے، اور اس سے بچاؤ کتنا آسان ہے۔

*سب سے زیادہ خطرہ:* 2 ہفتے سے 5 مہینے تک کے چھوٹے طوطے۔
اگر اس عمر میں APV لگ جائے تو زیادہ تر چوزے weaning کے وقت مر جاتے ہیں۔
جو بڑے پرندے متاثر ہوتے ہیں وہ بالکل صحت مند نظر آتے ہیں لیکن *carrier* بن جاتے ہیں۔ اور carrier ہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہیں ٹیسٹ سے پکڑنا مشکل ہے جب تک وہ وائرس “shed” نہ کر رہے ہوں۔ ذرا سا سٹریس آتے ہی یہ وائرس پھیلا کر پورے کلچ کو ختم کر دیتے ہیں۔

پولیوما والا پرندہ باہر سے نارمل لگ سکتا ہے اور سٹریس کے بعد ہی وائرس پھیلانا شروع کر دیتا ہے۔
*سٹریس* = خون آنا، بھیڑ، چھوٹے پنجرے، یا مختلف species کو مکس کرنا۔

ایویئن پولیوما وائرس ہے کیا؟
*APV* سب سے پہلے 1981 میں بجیز میں ملا تھا۔ اسے “Budgerigar Fledgling Disease” بھی کہا جاتا تھا۔
یہ Polyoma فیملی کا بہت چھوٹا وائرس ہے جس کا کوئی بیرونی کور نہیں ہوتا۔ یہ زندہ سیلز کے بغیر نہیں بڑھ سکتا۔
یہ انسانوں کو نہیں لگتا، لیکن پرندوں کے لیے جان لیوا ہے۔

*کون سے پرندے متاثر ہوتے ہیں:* Macaws, Amazons, Conures, Caiques, Parrotlets, African Greys, Lovebirds, Ringnecks, Eclectus, Bourke’s, Cockatoos, *Cockatiels*, Budgies, اور Finches.

APV کیا کرتا ہے؟ علامات کیا ہیں؟

یہ وائرس جسم کے تقریباً ہر عضو پر حملہ کرتا ہے۔

چوزوں میں:
1. *اچانک موت:* 15 دن تک بالکل ٹھیک لگنے کے بعد چند گھنٹوں میں بھرے ہوئے پوٹے کے ساتھ مر جانا۔ اندرونی اعضا فیل ہو جاتے ہیں، خوراک ہضم نہیں ہوتی اور پانی کی کمی سے موت ہو جاتی ہے۔
2. *انڈے/ہیچنگ میں موت:* چوزے انڈے میں مر جانا یا کمزور پیدا ہو کر چند گھنٹوں میں مر جانا۔
3. *نشوونما نہ ہونا:* کمزور مسلز، پھولا ہوا پیٹ، اڑ نہ پانا، خود کھانا نہ سیکھنا۔
4. *خاموش Carrier:* کچھ چوزے بڑے ہو کر بالکل نارمل لگتے ہیں لیکن وائرس پھیلاتے رہتے ہیں۔

بڑے پرندوں میں:
وزن گرنا، بار بار بیکٹیریا اور فنگس کا انفیکشن، خراب پر۔ کچھ عرصہ ٹھیک لگ کر مہینوں بعد گردے فیل ہونے سے مر جاتے ہیں۔ جلد کے نیچے خون بھی آ سکتا ہے۔

APV پھیلتا کیسے ہے؟
متاثرہ پرندے وقتاً فوقتاً وائرس خارج کرتے ہیں۔

پھیلاؤ کے راستے:
1. *والدین سے چوزوں کو:* انڈے کے ذریعے، خوراک اگل کر، یا پوٹے کے سیلز سے۔
2. *ہوا سے:* پروں کی گرد، سوکھا پوپ، پیشاب، اور سانس کے ذریعے۔
3. *انسانوں سے:* دوسری aviary جا کر کپڑوں، جوتوں، اور سانس کے ساتھ واپس لانا۔
4. *سامان سے:* پرانے پنجرے، نیسٹ باکس، دانے کے برتن جو صحیح سے disinfect نہ کیے گئے ہوں۔

وائرس پوپ، پیشاب، انڈے اور سیمن میں بھی پایا جاتا ہے۔ ماحول میں یہ بہت دیر تک زندہ رہتا ہے۔

کیا علاج ہے؟
*کوئی علاج نہیں ہے۔*
ویکسین موجود ہے لیکن مہنگی ہے اور ہر جگہ آسانی سے نہیں ملتی، جیسے کینیڈا کے کچھ علاقوں میں۔
چوزوں کو 5 ہفتے کی عمر میں پہلی ڈوز اور 2-3 ہفتے بعد بوسٹر لگتا ہے۔
اگر outbreak ہو جائے تو تمام پرندوں کو ہر سال ویکسین لگائیں تاکہ ماحول میں وائرس کم ہو۔

بچاؤ کیسے کریں؟
بچاؤ ہی سب کچھ ہے۔

*1۔ سخت Quarantine*
ہر نیا پرندہ 30-90 دن لازمی الگ + vet check۔ کوئی رعایت نہیں۔ اپنے avian vet سے مشورہ لیں۔

*2۔ نرسری کی صفائی*
- ہر کلچ کے لیے الگ فیڈنگ کے اوزار
- species کو مکس نہ کریں
- چوزوں کو صاف اور کم سٹریس والے ماحول میں رکھیں

*3۔ Visitors کے لیے Bio-security*
- دوسری aviary سے آ کر کپڑے اور جوتے بدلیں
- اجازت کے بغیر پرندوں کو ہاتھ نہ لگائیں
- ہاتھ disinfect کریں

*4۔ Aviary کا انتظام*
Closed aviary سب سے محفوظ ہے۔ Visitors نہ ہوں۔ نئے پرندوں کا quarantine میں APV ٹیسٹ کروائیں۔
صفائی کے لیے *Chlorine Bleach یا Sodium Hypochlorite* استعمال کریں۔ APV گرمی اور زیادہ تر disinfectant برداشت کر لیتا ہے۔

*5۔ اگر چوزہ اچانک مر جائے*
24 گھنٹے کے اندر avian pathologist سے necropsy کروائیں۔ تازہ سیمپل سے ہی وائرس کی تصدیق ہوتی ہے۔
زندہ پرندوں کا ٹیسٹ بھی ہوتا ہے لیکن مہنگا ہے اور سیمپل اکثر USA بھیجنے پڑتے ہیں۔

آخری بات
APV موجود ہے۔ یہ چند دنوں میں پوری بریڈنگ ختم کر سکتا ہے۔
لیکن یہ قابلِ کنٹرول ہے۔ اپنی عادتوں کا جائزہ لیں۔ وہی hygiene کے اصول جو “بڑے aviaries” فالو کرتے ہیں، ہر گھر کے breeder کو بھی فالو کرنے چاہییں۔

جو پرندہ APV shed کر رہا ہو اسے pet رکھا جا سکتا ہے، لیکن اس گھر میں کبھی breeding نہ کریں جہاں چوزے ہوں، چاہے الگ کمرے میں ہی کیوں نہ رکھا ہو۔

سب سے بڑی ڈھال = تعلیم + احتیاط

Zee Aviary | http://www.zeeaviary.com*
تعلیم اور ذمہ دار aviculture کے ذریعے کاکٹیلز کا تحفظ

Chat on WhatsApp