
امریکن کاکٹیل سوسائٹی کا معیارِ خوبصورتی
*امریکن کاکٹیل سوسائٹی کا معیارِ خوبصورتی*
1۔ عمومی جسامت / General Conformation
کاکٹیل ایک لمبا، خوبصورت تناسب والا لیکن بھرے جسم والا پرندہ ہے۔
*آئیڈیل سائز:* کندھے کے خم سے پر کے سرے تک 7 انچ، سر کی چوٹی سے وینٹ تک، اور وینٹ سے دم کے سرے تک 7 انچ۔
*ٹوٹل گول:* 14 انچ کا جسم + 3 انچ کا crest = کل 17 انچ کا پرندہ
2۔ Crest
*گول:* 3 انچ لمبی ہو۔
گھنی ہو، سر کے اوپر سے شروع ہو کر پنکھے کی طرح کھلے تاکہ بھرپور نظر آئے۔
3۔ سر / Head
سر بڑا اور گول ہو۔ اوپر یا پیچھے کوئی چپٹا حصہ نہ ہو۔
*گنجا پن:* شو میں اسے فالٹ سمجھا جائے گا۔ ہمارا مقصد Lutino میں بھی بغیر گنجے پن کے سر ہے۔
*آنکھیں:* بڑی، چمکدار اور چوکنا۔ سر کے سامنے اور پیچھے کے بالکل درمیان میں ہوں۔
*بھوں:* سامنے سے دیکھنے پر نمایاں ابھری ہوئی ہو تاکہ دونوں آنکھوں کے درمیان چوڑائی کا احساس ہو۔
*چونچ:* صاف، نارمل لمبائی کی، اور اندر کی طرف مڑی ہوئی ہو تاکہ نچلا جبڑا تھوڑا نظر آئے۔
*گال کے پیچ:* بالکل گول، واضح اور صاف ہوں۔ رنگ میں کوئی “bleeding” نہ ہو۔ نر میں یہ بہت چمکدار ہوں۔
*بالغ نر:* سر صاف چمکدار پیلا ہو۔ جہاں پیلا رنگ ختم ہو اور جسم کے رنگ شروع ہوں وہ لکیر بالکل واضح ہو۔ “Bib” یعنی گلے کا پیلا حصہ گہرا ہو۔
پر پر کوئی “pin feather” نہ ہو۔
4۔ گردن / Neck
نسبتاً لمبی ہو۔ کندھوں کے اوپر ہلکا سا خم ہو۔ سینے کے اوپر ہلکا سا “nip” ہو تاکہ خوبصورت لکیر بنے۔
نہ “بیل جیسی" موٹی گردن ہو اور نہ “چھڑی جیسی" سیدھی۔ بہت زیادہ لمبی “سانپ جیسی” گردن بھی فالٹ ہے۔
5۔ جسم / Body
صرف سائیڈ سے دیکھنے پر اندازہ نہیں ہوتا۔ سامنے یا پیچھے سے دیکھنے پر سینے اور کندھوں کی اصل چوڑائی پتہ چلتی ہے۔ یہی مضبوط پٹھے کاکٹیل کو اچھا اڑان والا بناتے ہیں۔
*آئیڈیل جسم:*
سینہ اونچا، چوڑا اور بھرا ہوا ہو - خاص کر مادہ میں۔
پیٹ پتلا اور باریک ہوتا جائے۔
کمر چوڑی، سیدھی ہو۔ نہ کبڑی ہو نہ دھنسی ہوئی۔
مجموعی طور پر پرندہ بڑا اور چکنا لگے۔
6۔ پر / Wings
بڑے، چوڑے اور لمبے ہوں۔ سائیڈ سے دیکھنے پر جسم کا زیادہ تر حصہ ڈھانپیں۔
جسم سے چپکے ہوں، سرے دم کے قریب ہوں۔ کندھے نہ لٹکے ہوں اور پر آپس میں کراس نہ کریں۔
*ونگ پیچ:* سب سے چوڑے مقام پر 3/4 انچ چوڑا، واضح اور گہرے پروں سے پاک ہو۔
تمام اڑان والے پر موجود ہوں۔ اوپر والے چھوٹے پر اپنی ترتیب میں صاف نظر آئیں۔
7۔ ٹانگیں اور پنجے / Legs and Feet
پرندہ ڈنڈے پر تقریباً 70 ڈگری کے زاویے پر سیدھا کھڑا ہو۔
پنجے مضبوطی سے ڈنڈا پکڑیں - 2 انگلیاں آگے، 2 پیچھے۔
صاف ہوں، ناخن زیادہ لمبے یا ٹوٹے ہوئے نہ ہوں۔
8۔ دم / Tail
دم کے سب سے لمبے پر جسم کے سینٹر کی سیدھ میں ایک لکیر کی طرح لگیں۔
کبڑی کمر سے دم نیچے جھک جائے گی اور دھنسی کمر سے دم اوپر اٹھ جائے گی۔ دونوں فالٹ ہیں۔
پر سیدھے، صاف اور بغیر ٹوٹ پھوٹ کے ہوں۔ تمام پر موجود ہوں۔
9۔ کنڈیشن / Condition
ٹاپ کنڈیشن والا پرندہ:
صاف، چکنے اور جڑے ہوئے پر۔ کوئی ٹوٹا یا آدھا اگا ہوا پر نہ ہو۔
چونچ اور ناخن مناسب لمبائی کے ہوں۔
سر، چونچ، ٹانگوں پر کوئی غیر فطری کھردرا پن یا چھلکا نہ ہو۔
اگر کنڈیشن اچھی ہوگی تو پانی اس پر ٹکے گا نہیں، بطخ کی طرح بہہ جائے گا۔
10۔ انداز / Deportment
شو کے دوران کاکٹیل کا مرکزی زاویہ 70 ڈگری ہونا چاہیے۔
پرندہ ڈنڈے پر فخر سے اور اچھی نمائش کے ساتھ کھڑا ہو۔
Courtesy: American Cockatiel Society