
Dead in shell
For all BIRDS
Dead in Shell
چکس کا انڈے میں مر جانا، ڈیڈ ان شیل کہلاتا ہے۔ انڈوں میں غذائیت کی کمی، چک کی انڈے میں نارمل پوزیشن نا ہونا، نمی کی کمی سےانڈے کا خول سخت ہو جانا، نمی کی زیادتی اور آکسیجن کی کمی، درجہ حرارت کم ہونا، پیر کی عمر کم ہونا، پینے والے یا گندے ہاتھوں سےانڈے کو پکڑنا، بے ڈھنگا باکس اور مناسب نیسٹنگ نہ ہونا، انڈوں کا زور سے ہلنا، خاندانی مسئلہ ماں سے انڈوں میں سالمونیلا وائرس کا منتقل ہونا، کیلشیئم کی کمی اور جراثیم وغیرہ ڈیڈان شیل کی وجہ بنتے ہیں۔ اندھیرے میں ٹارچ کے ذریعہ انڈے میں موجود چک کا معائنہ کرنا کینڈ لنگ کہلاتا ہے۔ بعض فی میلز پہلے دن سے، جبکہ بعض فی میلز انڈے مکمل کرنے کے بعد انہیں سیکنا شروع کرتی ہیں۔ اس لیےآخری انڈے کے Lay کیے جانے کے چار دن بعد کینلڈ نگ کے ذریعہ انڈوں کی فرٹیلٹی چیک کی جاسکتی ہے۔ اسکے بعد چکس کے نکلنے سےچند دن پہلے بھی کینڈ لنگ کرنا مناسب ہے۔ پہلے چار دن کے بعد انڈے میں سرخ وینز کے ساتھ دھڑ کن کا محسوس ہونا انڈے کےفر ٹائل ہونے کی نشانی ہے۔ آخری دنوں میں اگر انڈے کا خلاء والا حصہ کالا پڑ جائے یا شروع کے دنوں میں وینز نظر آنے کے باوجود انڈا پیلا ہو جائے اور دھڑ کن محسوس نا ہو تو سمجھ جائیں ڈیڈ ان شیل ہو چکا ہے۔ چکس کے نکلنے کے لیے شیڈ کا درجہ حرارت کم از 22C اور زیادہ سے زیادہ 28C ہونا چاہیے۔ جبکہ نمی 50% کے قریب قریب ہونی چاہیے۔ چکس کے نکلنے کے قریب انڈوں پر اور باکس میں ہلکا ہلکا شاور کرنانمی کی کمی کو دور کر سکتا ہے اور چکس آسانی سے انڈے سے باہر آجاتے ہیں۔ چکس کا نکلنا ہیچنگ کہلاتا ہے۔ درجہ حرارت اور نمی کا حساب رکھنے کے لیے شیڈ میں ٹمپریچر میٹر کا ہونا بہت ضروری ہے۔