
سیپ
For all BIRDS :-)
(Anorexia) Seep
سیپ
پرندوں کو سوکڑا ہونا وزن کم ہونا اور سینے کی بڑی نمایاں ہو جانا سیپ کہلاتا ہے۔
سیپ اپنی ذات میں کوئی بیماری نہیں بلکہ دوسری بیماریاں مثلا پیٹ کے کیڑے، کینگر canker، کو کسی، بخار ، رانی کھیت اور مختلف جراثیمی بیماریاں سیپ کی وجہ بنتی ہیں۔ زیادہ تر بیکٹیریل اور وائرل انفیکشنز سے برڈز بخار اور بد ہضمی کا شکار ہو جاتے ہیں اور سیپ نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔ بخار میں برڈ کے پر پھول جاتے ہیں۔ ہر ڈانہ کم کھاتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ بیماری کی وجہ سے برڈز مختلف رنگ کی بیٹیںdroppings بھی کرتے ہیں۔ بیٹوںdroppings اور برڈ کالیبارٹی laboratory ٹیسٹ اور کچھ ظاہری علامات سے بیماری کی تشخیص کی جاتی ہے۔ جب بیماری کا علاج مکمل ہو جاتا ہے تو برڈ کی سیپ بھی خود بخود ختم ہو جاتی ہے چونکہ سیپ والا برڈ بیماری کی وجہ سے اندرونی طور پر کمزور ہو جاتا ہے۔ اس لیے علاج کے دوران اسکی خوراک کا زیادہ خیال رکھنا چاہیئے ۔ سافٹ فوڈ ، egg فوڈ اور نرم غذاوں کا متواتر استعمال بہت ضروری ہے۔ سیپ والے برڈ کو اگر روزانہ تھوڑی سی ہینڈ فیڈ بھی کروادی جائے تو بہت بہتر ہے۔ سیپ کی وجہ کوئی نا کوئی بیماری ہوتی ہے۔ اسلیے ساتھ ساتھ اس بیماری کی ادویات بھی جاری رکھیں ۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں تا کہ بیماری کا باعث بننے والے جراثیم مرتے رہیں اور برڈز کم سے کم سیپ کا شکار ہوں۔ سیپ والے برڈ کو الگ کیج میں رکھ کر اسکا علاج کریں تا کہ دوسرے برڈز میں سیپ کی وجہ بنے والی بیماری کے جراثیم منتقل نہ ہوں اور آپ برڈ کی بیٹ dropping اور برڈ کی ظاہری علامات کا بھی آسانی سے اندازہ لگا سکیں۔
Zee Aviary